اترپردیش کے چترکوٹ ضلع میں آج ایک وکیل نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم)
كي عدالت میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور آر بی آئی
گورنر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی اپیل کی ہے۔مسٹر مشرا نے سی جے ایم
کودیئے ایک مکتوب میں لکھا ہے کہ مئو علاقے میں منی
نشاد نامی ایک شخص کی بینک سے رقم نکالنے کے لئے لگی لائن میں ہی موت ہو
گئی تھی۔اس کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور ریزرو بینک کے گورنر قصوروار ہیں۔